ہیرو ہلال خان سے روبینہ خالد کی ملاقات،رضاکارانہ کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے ایک لاکھ روپے کی امداد

اسلام آباد (این این آئی) صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ہدایت پر سوات واقعے کے ہیرو ہلال خان سے روبینہ خالد نے ملاقات کی جس میں ہلال خان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دریائے سوات کی خطرناک لہروں سے قیمتی جانوں کو بچایا۔سینیٹر روبینہ خالد نے بتایاکہ ہلال خان نے رضاکارانہ طور پر ڈوبنے والے افراد کی لاشیں بھی تلاش کیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو ہلال خان کی بہادری اور بے لوث خدمت سے متاثر ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے نے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہلال خان جیسے ہیرو قوم کا فخر ہیں، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ حکومت سوات میں رضاکارانہ کارروائیوں کیلئے مدد دے گی۔ روبینہ خالد نے کہاکہ سندھ حکومت سوات کے رضاکاروں کو وسائل فراہم کرے گی،سینیٹر روبینہ خالد نے ہلال خان کو رضاکارانہ کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے 1 لاکھ روپے کی امداد کی

اپنا تبصرہ بھیجیں