چین نے پاکستان کا 3.4ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

اسلام آباد(این این آئی)چین نے پاکستان کا 3ارب 40کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس گزشتہ 3سال سے موجود 2ارب 10کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 2ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کیا گیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کو مشرق وسطی کے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر اور 50کروڑ ڈالر دیگر ملٹی لیٹرل فنانسنگ سے حاصل ہوچکے ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک 14ارب ڈالر سے اوپر رکھنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں