ملک کا پہلا اینٹی سرکمنشن کیس مکمل، گیلویلوم اسٹیل پر ڈیوٹی عائدکردی گئی

اسلام آباد(این این آئی)قومی ٹیرف کمیشن (این ٹی سی)نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی سرکمنشن کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے گیلویلوم اسٹیل پر 40.47 فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔یہ فیصلہ مقامی اسٹیل صنعت کے تحفظ کیلئے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔کمیشن نے اپنے فیصلے میں تسلیم کیا کہ گیلویلوم اسٹیل کو اصل اینٹی ڈمپنگ اقدامات کو غیر موثر بنانے کیلیے استعمال کیا جا رہا تھا، یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان اب اپنی تجارتی قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے سنجیدہ ہو چکا ہے۔گیلویلوم اسٹیل جو زنک اور ایلومینیم کی تہہ چڑھی ہوئی کوائلز پر مشتمل ہے، کو چین سے درآمد کی جانیوالی جستی اسٹیل مصنوعات کا متبادل بنا کر پاکستان لایا جا رہا تھا تاکہ اصل اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں