رحیم یار خان،کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 13مغوی مزدوربازیاب

رحیم یار خان(این این آئی)کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کرکے 13 مزدوروں کو بازیاب کرالیا۔ڈی پی او کے مطابق اغوا کار ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے سے آم کے باغات میں کام کرنے والے 13 مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا اور کچے کی طرف لے کر فرار ہوگئے تھے۔ڈی پی او نے بتایا کہ سرکل بھونگ اور صادق آباد پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا محاصرہ کیا تو اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کی مدد لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں