ڈیرہ اللہ یار (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کے فنڈ اور میر اورنگزیب خان جمالی کی تجویز کنندہ اسکیم گوٹھ میر بہرام خان کنرانی قیدی شاخ تا بائی پاس ڈیرہ اللہ یار تک 2 کلو میٹر روڈ لاگت 3.10 ملین زیر نگرانی چیف ایگزیکیٹو انجنئیر اربن پلاننگ ڈپارٹمنٹ نصیرآباد جہانزیب بنگلزئی آج پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، تعمیراتی کام گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن جعفرآباد کے صدر میر کامران خان کنرانی نے سرانجام دیا، سائٹ پر محکمہ اربن پلاننگ کے سب انجنیئر گہرام خان کٹوہر معروف گورنمنٹ کنٹریکٹرز جعفرآباد کے سینئر رہنماوں راج کمار آہوجہ، انجنیئر عبدالعزیز کھوسہ، میر عمران خان کنرانی نے کام کا جائزہ لے کر تسلی بخش قرار دیا، اس موقع پر میر کامران خان کنرانی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان گوٹھ میر بہرام خان کنرانی نے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی، میر فائق علی خان جمالی اور میر اورنگزیب خان جمالی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے علاقہ مکینوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلیک ٹاپ روڈ دیا جس سے علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

