لاہور(این این آئی) مسلم ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم مارا گیا۔کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) حکام کے مطابق ملزم کے 2 نامعلوم ساتھی فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ پولیس ملزم شہزاد کو ڈکیتی مقدمے کی تحقیقات کے لیے لے جارہی تھی کہ مسلم ٹاؤن میں 2 نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، کراس فائرنگ میں ملزم شہزاد موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔سی سی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ ملزم شہزاد قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
