ساحلی شہر پسنی میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی

پسنی (این این آئی) ساحلی شہر پسنی میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، شادی کور ڈیم میں پانی وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود سپلائی نہ کرنا شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے _ تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر پسنی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے _ مکران کا دوسرا بڑا ڈیم میں وافر مقدار میں پانی ہونے کے باوجود پسنی شہر کے مختلف وارڈز میں پانی کے لئے شہری دربدر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے _ آل پارٹیز پسنی کی جانب سے شہر میں پانی سپلائی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے _ آل پارٹیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر کو جان بوجھ کر پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے _

اپنا تبصرہ بھیجیں