تربت میں آگ لگنے سے جھونپڑی جل کر راکھ

تربت(این این آئی)تربت کے علاقے گوگدان میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک جھونپڑی جل کر راکھ ہوگئی جبکہ دو گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر پٹاخوں کی وجہ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث جھونپڑی کے ساتھ کھڑی ایک زمیاد ایرانی ساختہ گاڑی اور ایک 2000 ماڈل گاڑی بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔بتایا جاتا ہے کہ جلنے والی جھونپڑی مراد علی نامی شخص کی ملکیت تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں