تربت(این این آئی)تربت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق جمعہ کو تربت کے علاقے بل کہیرن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کھیتوں میں کام کرنے والے 2افراد ملا امام ولد محمد بخش اور سکندر ولد اسلم کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتا ل پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

