حکومت کے جانب سے الیکٹرک بائیکس فراہمی میں مکمل شفافیت،میرٹ کو یقینی بنانے کا اعلان خوش آئند ہے،سردارخیرمحمد ترین

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدرسردارخیرمحمدترین جنرل سیکرٹری محمدگل شاہوانی سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ نائب صدور اور دیگر کابینہ کا جیالہ وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میرلیاقت لہڑی اور ان کے ٹیم کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کے جانب سے الیکٹرک بائیکس کی فراہمی میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنانے کا اعلان خوش آئند ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں جدید، سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کی ہے اورالیکٹرک بائیکس اسکیم کا باضابطہ افتتاح کر دیا اس اقدام کا مقصد طلبہ و طالبات، ورکنگ وومن اور عام شہریوں کو بہتر اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ روزمرہ آمد و رفت کو آسان اور موثر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے پر پیپلزپارٹی بلوچستان اور کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات، ورکنگ وومن اور عام عوام کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائکس فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور روزمرہ سرگرمیوں کے لیے بہتر ٹرانسپورٹ میسر آ سکے حکومت اس اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس کی فراہمی میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست دہندگان کا انتخاب قرعہ اندازی کے شفاف طریقہ کار کے ذریعے کرنا اور صوبے کے کسی بھی ضلع سے شہری آن لائن درخواست دینے کی اعلان کو سراہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے ورکراور جیالے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کے قیادت پرفخرکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے نہ صرف شہریوں کو سستی اور قابلِ اعتماد سفری سہولت فراہم کی جائے گی بلکہ ایندھن کی بچت اور ماحول کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں