لسبیلہ(بیوروچیف) مورند کالونی میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کو بار بار شکایات درج کرائی گئیں، لیکن کسی نے شنوائی نہیں کی۔ علاقے میں لوگ مہنگے داموں ٹینکر خرید کر گزارا کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ پی ایچ ای مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہےعلاقہ مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی جیسی بنیادی سہولت سے محرومی نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ در در کی ٹھوکریں کھانے کے باوجود حکام کی طرف سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیاانہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے ذمے داران اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ مورند کالونی میں پانی کی بندش کا فوری نوٹس لے کر سپلائی بحال کی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔
