بلوچستان، بارش میں آسمانی بجلی، دیوار گرنے سے 2نوجوان، ایک بچی جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے اضلاع واشک، لورالائی اور موسیٰ خیل میں بارش کے دوران آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 2نوجوان اور ایک بچی جاں بحق ہو گئی،جبکہ آبی ریلوں سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں، طوفانی ہواوں اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کئی علاقوں میں نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ضلع واشک میں فلیش فلڈ کے باعث رہائشی مکانات، چار دیواریوں اور زرعی زمینوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ضلع لورالائی تیز طوفانی بارش سے دیوار گرنے سے ایک بچی علیزہ جاں بحق ہو گئی جبکہ متعدد سولر پینلز کو نقصان پہنچا ہے۔ضلع سوراب میں موسلا دھار بارش کے ساتھ شدید طوفانی ہواوں کی وجہ سے گھروں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا۔ضلع موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 2نوجوان عبدالحلیم اور جمال دین جاں بحق ہو گئے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہاں زیب خان نے بتایا کہ بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صور حال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے تیار ہے، متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں