کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر واقع پل کے نیچے سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی بوری بند نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

