خضدار(این این آئی)خضدار کی تحصیل زہری میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو خضدار کی تحصیل زہری کے علاقے سلمانجو میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد عبدالحئی اور خیرمحمد ہلاک ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

