کمیونٹی اساتذہ کو بجٹ میں مزدور کی کم سے کم مقرر تنخواہ ادا کی جائے، امین خان میانی

کوئٹہ(این این آئی)کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ منگل کو بھی جاری رہا احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں اور ملازمین تنظیموں کے رہنماوں نے احتجاج پر بیٹھے کمیونٹی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیا اورانہیں تعاون کا یقین دلایا۔ کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر امین خان میانی نے احتجاجی کیمپ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 24جولائی کو مجھے اور میرے دوسرے اساتذہ کرام کرام کو جائز حقوق کیلئے گرینڈ الائنس کے جلوس سے گرفتار کرکے 9دن تک ہدہ جیل کوئٹہ اور مچھ جیل میں قید رکھا گیا بعد ازاں مذاکرات کے نتیجے میں ہمیں 2جولائی کو رہا کیا گیا ہمارے جائز مطالبے سے گرینڈ الائنس کے صوبائی صدرعبدالقدوس کاکڑ،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر خان بنگلزئی،جی ٹی اے آئینی کے صدر خادم حسین بگٹی اوردیگر گرینڈ الائنس کے عہدیداران بخوبی آگاہ ہیں ہماراپہلامطالبہ ہے کہ حکومت نے 2025-26ء کے بجٹ میں مزدور کی کم سے کم جو تنخواہ مقرر کی ہے کمیونٹی ٹیچرز کو وہ تنخواہ ادا کی جائے،تھرڈ پارٹی سکول کمیٹی سے معاہدہ ختم کرکے براہ راست بی بی ایف ٹیچرز کے ساتھ معاہدہ کرے ہم حکومت بلوچستان اور گرینڈ الائنس کے عہدیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری قربانیوں کو ضائع نہ کریں ہمارے جائز حقوق ہمیں دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہمارا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاریرہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں