ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، امن فورس کے کمانڈر سمیت چار افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی(این این آئی) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، امن فورس کے کمانڈر سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق منگل کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ بازار میں موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امن فورس کمانڈر رحیم بخش نوتھانی بگٹی سمیت، جمال دین بگٹی، احمد خان بگٹی، بجار خان بگٹی زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لیویز نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں