میٹرک امتحان میں 1 لاکھ870 امیدوار کامیاب ہوئے،کامیابی کا مجموعی تناسب68.10 فیصد رہا،چیئرمین بورڈ محمد اسحاق

کوئٹہ(این این ا ٓئی) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا،بلوچستان رزیڈینشل کالج کے طالب علم آفتاب عالم نے 1051 نے لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،چیئرمین بورڈ محمد اسحاق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک سالانہ امتحان میں 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلباء اور طالبات نے حصہ لیا، میٹرک امتحان میں 1 لاکھ 870 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا مجموعی تناسب 68.10 فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان رزیڈینشل کالج کے طالب علم آفتاب عالم نے 1051 نے لیکر پہلی، محمد حاشر نے 1043 نمبر لے کر دوسری،محمد طفیل اور ثاقب علی نے 1038 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لی،محمد اسحاق نے بتایا کہ نہم میں 69275 طلبہ شریک ہوئے، 32067 نے کامیابی حاصل کی نہم میں کامیابی کا تناسب 46.29 فیصد رہا۔انہوں نے کہا کہ دہم میں 78839 طلبہ نے شرکت کی، 68803 کامیاب قرار پائے، دہم میں کامیابی کا تناسب 87.27 فیصد رہا۔انہوں نے کہا کہ امتحانات اور مارکنگ عابدہ کاکڑ کی نگرانی میں ہوئی رزلٹ کی تیاری بھی عابدہ کاکڑ کی زیر نگرانی مکمل ہوئی ایک شکایت زیر التوا ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا، سرکاری طریقہ کار کے مطابق کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ سینٹرز میں کیمرے موجود تھے، کچھ میں کام جاری ہے، 2026 میں تمام سینٹرز میں کیمرے ہوں گے بی آر سی کے طلبہ مقابلتاً بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں، وہ باقاعدہ ماک پیپرز کی تیاری کرتے ہیں مائیگریشن کرنے والے طلبہ کی شرح صرف 1 فیصد ہے، انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق کروائی گئی ہے، جس کا تجزیہ جلد شیئر کیا جائے گا تعلیمی نظام میں کئی خامیاں موجود، جنہیں دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں آئندہ سال 2026 میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں