کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کی کامیاب دفاعی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی اعلی سطح کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کی بحری سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔

