جھل مگسی (این این آئی)ڈاکٹر علی خان مگسی نے بطور ڈی ایچ او جھل مگسی چارج سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر علی خان مگسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کردیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی نے کہا کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہیڈکوارٹر ہسپتال، آر ایچ سیز، تمام بی ایچ یوز کا دورہ کروں گا صحت کے معاملے میں کسی صورت کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی، ڈپٹی ڈی ایچ او ممتاز علی مگسی،ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ میر اعظم خان مگسی اور وڈیرہ وزیر حسین شیرازی نے ڈاکٹر علی خان مگسی سے ملاقات کی اور انہیں ذمہ داری سنبھالنے پر خوش آمدید کیا اس موقع پر ڈی ایچ او آفس گنداواہ سینئر کلرک بابو لائق خان لاشاری و دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

