ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) جعفرآباد پولیس نے منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں پولیس نے ایک منشیات فروش عبدالطیف عرف چیئرمین کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 5کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

