ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں دو مختلف وارداتوں میں ایک شخص سے موٹر سائیکل اور مقامی صحافی سے ستر ہزار روپے نقدی اور ٹچ موبائل فون چھین لیا گیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدود فیضان مدینہ گلی میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے۔اسلحے کے زور پر حبیب برڑو سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ دوسرے واقعے میں ڈیرہ مراد جمالی کے مقامی صحافی مرتضی منگی سے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے ستر ہزار روپے نقدی ٹچ موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے دونون واقعات کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے

