تربت،گھر پر دستی بم حملے میں خواتین،بچوں سمیت5افراد زخمی

کوئٹہ(این این آئی)تربت کے علاقے میں گھر پر دستی بم حملے میں خواتین اور بچوں سمیت5افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تربت کے علاقے آبسر میں نامعلوم افراد نے ایک شخص محمد یونس کے گھر پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں حاجرہ،مہلب، فاطمہ، ناز گل، ابراہیم زخمی ہوگئیں پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر تربت ہسپتال پہنچادیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں