بارکھان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

بارکھان(این این آئی)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارکھان سے کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیاگیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے جب کہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں