فرانس میں 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات ابھی تک صوبے کو واپس نہیں مل سکے،سیکرٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ (این این آئی)فرانس میں 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات ابھی تک صوبے کو واپس نہیں مل سکے بلوچستان کے محکمہ ثقافت وآثار قدیمہ نے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود نوادرات واپس منگوانے کیلئے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔سیکرٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمن بلوچ نے نجی ٹی وی کو کو بتایا کہ بلوچستان کے آثارقدیمہ 2006-2007میں فرانس سمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ائیرپورٹ پر پکڑے گئے تھے،جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردئیے،سہیل الرحمن بلوچ نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کئے ہیں۔محکمہ آثار قدیمہ نے ان نوادرات کی واپسی یلئیصوبائی حکومت، وفاقی وزارات آثار قدیمہ، اور فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے سیکرٹری ثقافت وآثار قدِیمہ نے بتایا کہ اٹلی اور برطانیہ میں بھی موجود بلوچستان کے نوادرات بھی واپس منگوائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یو ایس ایڈسے نو کروڑ روپے کی لاگت سے کوئٹہ کے عجاب خانے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، تینوں ممالک اٹلی،برطانیہ اور فرانس سے نوادرات منگوا کر اس عجائب گھر میں رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں