حب(این این آئی) حب پولیس آفیسر کے گاڑی میں بم نصب پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بند کردیا بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب اس سلسلے میں پولیس حکام کے مطابق منگل کی شام کو حب کے علاقے اسدچوک میں رہائش پذیر پولیس آفیسر اے ایس آئی عبد الرشید بلوچ اپنی ذاتی کار گھر کے باہر کھڑی کرکے گھر گئے تو تھوڑی دیر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انکی کار کے نیچے بم لگا دیا جو خوش قسمتی سے گلی میں موجود بچوں نے دیکھ لیا جنہوں نے عبد الرشید بلوچ کو بتایا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر حب پولیس اور ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوراً علاقے کو چاروں اطراف سے گھیر کر لوگوں کی آمدورفت بند کردی اور کار میں نصب بم کو ناکارہ کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو طلب کرلیا۔

