حیدرآباد دکن(این این آئی)700 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینیئر اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے سابق ایم ایل اے کوٹا سرینواسا راؤ 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوٹا سرینواسا راؤ کا انتقال حیدرآباد دکن میں واقع رہائش گاہ پر ہوا، صرف 2دن قبل ہی انہوں نے اپنی 83ویں سالگرہ منائی تھی۔آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے اداکارکوٹا سرینواسا را کافی عرصے سے بیمار تھے۔سرینواسا را نے 1978 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ 4 دہائیوں پر مشتمل اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے 750سے زائد فلموں میں اداکاری کی، جن میں تیلگو، تامل، کنڑ اور ہندی فلمیں شامل تھیں۔ وہ خصوصا منفی کرداروں اور کیریکٹر رولز میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے مشہور ہوئے۔کوٹا سرینواسا را کو ان کی بھارتی سنیما کے لیے خدمات پر کئی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں 2015 میں پدما شری ایوارڈ بھی شامل ہے۔اداکاری کے علاوہ انہوں نے سیاست میں بھی قدم رکھا اور 1999 سے 2004 تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے کیطور پر خدمات انجام دیں۔بھارتی فلم انڈسٹری لیجنڈری اداکار کے انتقال پر سوگوار ہے اور ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے خراجِ عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔

