لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)مین قومی شاہراہ کلمتی اسٹاپ روہڑی پل کے قریب پیٹرول سے بھری دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، چیف آفیسر حاجی محمد خان دودا اور وائس چیئرمین وسیم احمد خاصخیلی فائر بریگیڈ گاڑی کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین سید سومار شاہ کاظمی نے کہا کہ پیٹرول اس طرح کھلے عام موٹرسائیکلوں پر لے جانا نہایت خطرناک عمل ہے، جو کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پیٹرول لے جانے پر فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ رکھا جا سکے۔

