لسبیلہ(بیوروچیف)نیشنل پریس کلب اوتھل کا ایک اہم اجلاس صدر غلام قادر خاصخیلی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کلب کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ اجلاس میں صدر غلام قادر خاصخیلی جنرل سیکریٹری محمد آصف حسنی، سینئر نائب صدر حفیظ دانش، نائب صدر دوئم عبدالجبار خاصخیلی، آفس سیکریٹری محمد اکبر جاموٹ پریس سیکریٹری احمد حسین جاموٹ خازن نزیر احمد خاصخیلی اور دیگر ممبران منیر موسی جاموٹ۔ثاقب جاموٹ شریک ہوئے اجلاس میں صدر غلام قادر خاصخیلی ودیگر عہدیداران و ممبران نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اوتھل ایک فعال اور متحرک پریس کلب ہے جس نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صحافی برادری عوامی خدمت میں پیش پیش ہےاجلاس میں عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی نیشنل پریس کلب اوتھل علاقے کے مسائل، انتظامی کوتاہیوں اور عوامی فلاح کے امور پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

