مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت کہاہے کہ آئین کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینا لازمی ہے، سپیکر کو حلف لینے کی ہدایت کی لیکن وہ مختلف وجوہات کی بنا پر ناکام رہے۔عدالتے فیصلے میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لینا اختیارات کا غلط استعمال ہے، حلف نہ لینا درخواست گزار کو اپنے حق سے محروم کرنے کے برابر ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں