خیبرپختونخوا،59فیصد شہری بیروزگاری میں اضافے پر پریشان

پشارو(این این آئی)خیبرپختونخوا کے 59فیصد شہری صوبے میں بیروزگاری میں اضافے پر پریشان ہیں، 67فیصد نے بیروزگاری میں کمی کیلئے اقدامات نہ کرنے پرصوبائی حکومت سے شدید ناراضی کا اظہار کیاہے۔گیلپ پاکستان نے خیبرپختونخوا سے عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، سرو ے میں 63فیصد نے خیبرپختونخوا میں کاروبار شروع کرنے کو مشکل قراردیا، جبکہ پنجاب سے موازنہ کرتے ہوئے 59فیصد نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مقابلے میں پنجاب میں کاروبار کرنا آسان ہے۔سروے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے صوبائی حکومت کی پروگرا م سے54فیصد شہری لاعلم نظر آئے، البتہ 27فیصد نے صوبائی حکومت کے پروگرامز سے مطمئن ہونے کا کہا۔خیبرپختونخوا کے 55فیصد شہری صوبے میں ترقیاتی پروگرام شروع نہ کرنے پر بھی صوبائی حکومت سے ناراض نظر آئے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سڑکوں کی بہتری سمیت کوئی پروگرام شروع نہیں کیا، ناراضی کا اظہار کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے 43فیصد ووٹرز بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں