راولپنڈی،کہوٹہ میں فائرنگ سے 2بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی میں کہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں کہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق مقتول ثمر راولپنڈی اسلام آباد میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاری تھا، واقعے میں ثمر کا بھائی جنید بھی قتل ہوا، دونوں کا تعلق علیوٹ سے ہے۔پولیس کے مطابق مقتول متین کیانی کا تعلق بھون کے قریبی گاؤں اور شعیب کا تعلق چونترہ سے ہے، بظاہر دشمنی کی بنا پر فائرنگ کی گئی، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں