قلات(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن جمیل بلوچ کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمداقبال نورزئی سمیت قلات کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی بی ایچ یوز کی تعداد لیبررومز بی ایچ یوز میں اسٹاف کی تعداد انکی حاضریوں اور غیرحاضر اسٹاف کے خلاف کاروائی ایمبولینسزکی تعداد بی ایچ یوز میں دستیاب ادویات اور دیگر سہولیات بی ایچ یوز میں مرمت کیکام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرجمیل احمد بلوچ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی ایچ یوز کے صفائی ستھرائی دیکھ بال کرنا اور لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا آپ لوگوں کی زمداری ہے۔ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اپنے پیشے سے مخلص رہیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے ملازمین کی ہرطرع سیحوصلہ افزائی کی جائیگی لوگوں کی امیدیں آپ لوگوں سے وابسطہ ہیں بلاتفریق لوگوں کی خدمت کریں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ قلات پی پی ایچ آئی سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔

