ماہ رنگ بلوچ سمیت 6رہنماؤں کو 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

کوئٹہ (این این آئی) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت چھ رہنماؤں کو مزید 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ جمعہ کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بی وائی سی کے دیگر رہنماؤں صبغت اللہ شاہ جی، بیبرگ بلوچ، بیبو بلوچ اور گلزادی بلوچ کے علاوہ نیشنل پارٹی کے رہنما غفار بلوچ کو انسداد دہشت گردی کوئٹہ کے جج محمد علی مبین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ گرفتار افراد مزید تفتیش کے لیے مطلوب ہیں اس لیے ان کی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔پولیس کی درخواست پر عدالت کے جج نے دو تھانوں میں درج مقدمات میں ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت تمام افراد کے ریمانڈ میں مزید 15 روزکی توسیع کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر کو 10روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں