پشین بچاؤ تحریک جائز مبنی برحق،اصولی موقف سے کسی حالت میں پیچھے نہیں ہٹے گی،ملک لطف اللہ ترین

پشین(این این آئی) پشین بچاؤ تحریک کا اہم اجلاس تحریک کے چیئرمین ملک لطف اللہ ترین کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع پشین میں امن وامان اور دیگر مسائل کے علاوہ ضلع پشین میں نئے بننے والے ضلع کاریزات برشور سے متعلق رکاوٹوں کی صورتحال پر غور کرکے یہ واضح کیا گیا کہ نئے اضلاع کا بننا خالص انتظامی معاملہ ہے۔اور ضلع پشین کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے 21 نومبر 2022 کے نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع کاریزات برشور کا بننا انتہائی ضروری ہے۔پشین میں میں رہنے والے تمام اقوام کے لوگ ہمارے بھائی ہے۔اور ضلع علیحدہ ہونے کے بعد بھی ہمارے بھائی ہونگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشین بچاؤ تحریک اپنے جائز مبنی برحق اور اصولی موقف سے کسی حالت میں پیچھے نہیں ہٹے گی اور 21نومبر2022کے قانونی نوٹیفیکشن کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں