ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مین قومی شاہراہ پر نیشنل ہائی وے پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نوتال پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ زرعی یونیورسٹی کے مقام پر دوران گشت ہائی وے پولیس کی گاڑی پر نا معلوم دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے حملہ کیا جس کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم گاڑی میں سوار پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اس سے قبل بھی اسی مقام پر پولیس گاڑی کو بم کا نشانہ بنایا گیا تھا واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

