سبی(این این آئی)ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں سربراہاں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جاری کردہ فنڈز کے مؤثر استعمال سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں میں عوام کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر عملدرآمد کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی کی مرمت کے لیے فوری طور پر پی سی ون تیار کیا جائے، جبکہ دور دراز کے بی ایچ یوز کو سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کو عملی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں پریس کلب سبی کے ہال کی تعمیر، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر پبلک ٹوائلٹس، انتظار گاہوں کی تعمیر، اور فلٹریشن پلانٹس کو فعال بنانے جیسے اہم فیصلے کیے گئے۔ڈی سی نے تمام محکموں کو پیر تک پی سی ون جمع کرانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ڈپلی کیشن یا اوور لیپنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ منڈائی روڈ کی مرمت کے لیے بی اینڈ آر کے قلیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جبکہ سڑک کی مرمت کے لیے ایکسکیویٹر اور فیول اخراجات بھی دئیے جائیں گے۔ وومن ڈویلپمنٹ کی عمارت اور بس اڈے کو بجلی کی فراہمی کے لیے کیسکو حکام کو فوری اسٹیمیٹس بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ، ناکارہ اسکول عمارتوں کی بحالی اور شہر میں نئی پائپ لائن بچھانے کے لیے بھی پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے تین مراحل میں مکمل کیے جائیں گے اور اگر کوئی منصوبہ غیر مؤثر یا عوامی مفاد سے مطابقت نہ رکھتا ہو، تو اس پر دوبارہ بحث کی جا سکتی ہے۔ اجلاس میں سیکیورٹی و دیگر اداروں کی مشاورت سے فیصلے اور سفارشات مرتب کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

