سابق چیئرمین سینٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میرصادق سنجرانی کے حوالے بے بنیاد اور گمراہ کن خبر سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،سینیٹر کہدہ بابر

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابرنے کہا ہے کہ سابق چیئرمین سینٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میرصادق سنجرانی کے حوالے بے بنیاد اور گمراہ کن خبر سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلوچستان عوامی پارٹی گمرہ کن خبروں کی شدید مذمت کرتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر صادق سنجرانی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں اس حوالے سے سائبر کرائم اتھارٹی کو باضابطہ اطلاع دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی مذموم حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں