کوئٹہ(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماء وصوبائی صدر ملک عمران اللہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری سید سلیم اختر ایڈوکیٹ،سینئر نائب صدر میر شمس مینگل، میر امداد حسین مری، نائب صدر ملک طاہر سلیم شاہوانی، نوراللہ سمالانی، ڈاکٹر سعید احمد بوریوال، عبدالستار جمالی،انتظار حسین، حاجی نصیر احمد کھوسہ نے ایم کیو ایم اوستہ محمد کے ضلعی رہنماء سونا خان جمالی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سچے اور مخلص ساتھی ے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونا خان جمالی ایک مخلص نظریاتی اور خوددار تحریکی اثاثہ تھے انہوں نے اپنی زندگی میں تحریکی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف غریب و متوسط طبقے کیلئے جدوجہد کی بلکہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہمیشہ مظلوم و محکوم طبقے کی آواز بنے ان کی ناگہانی رحلت سے نہ صرف ضلع اوستہ محمد ایک گرجدار حق کی آواز سے محروم ہوا بلکہ ایم کیو ایم بلوچستان میں ہمیشہ رہنے والا ایک خلاء چھوڑ کر چلا گیاہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک ذمہ دار و کارکن سونا خان جمالی کے انتقال پر غمزدہ اور سوگوار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سونا خان جمالی کی مغفرت اور سوگوار خاندان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

