جس سینما مالک نے ذلیل کیا، پہلی فلم پروموشن کے دوران اس نے پروٹوکول دیا، ہارون شاہد

کراچی (این این آئی)معروف اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ جس سینما مالک نے انہیں ذلیل اور بے عزت کیا تھا، اسی سینما مالک نے انہیں ان کی پہلی فلم کی پروموشن کے دوران پروٹوکول دیا۔ہارون شاہد نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل گفتگو کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا بچپن سعودی عرب میں گزارا، انہوں نے خلیجی ممالک کی جنگ وہیں دیکھی۔ان کے مطابق سعودیہ میں رہنے کے دوران عراق اور کویت کے درمیان جنگ لگی، اس وقت ان کی عمر 7 سے 8 سال تھی اور جنگ کی وجہ سے ہر وقت وہ گھر میں رہتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک جڑواں بھائی بھی ہے لیکن دونوں کی شکلیں بالکل مختلف ہیں، دوسرے بھائی ان سے دو منٹ بڑے بھی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اس وقت شدید غصہ آتا ہے جب شوٹنگ کے دوران کوئی بھی شخص خود سے چھوٹے شخص پر غصہ نکالتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غصہ نکالنے والے شخص کو اپنے ہم پلہ شخص پر غصہ نکالنا چاہیے، تب ہی مزہ آئے گا، خود سے کم تر شخص پر غصہ کرنا کوئی اچھی بات نہیں۔ہارون شاہد نے بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب میں ہی گلوکاری شروع کردی تھی اور بچپن میں والد کی جانب سے انہیں سخت مار بھی پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں