اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں لیگی امیدوار حافظ عبد الکریم کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں،وفاقی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کیلئے سینیٹرز کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے حافظ عبدالکریم آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے سینیٹ میں اپنا فعال کردار ادا کرینگے۔

