عروہ حسین علیزے شاہ کے حق میں بول پڑیں

لاہور (این این آئی)اداکارہ عروہ حسین نے حال ہی میں انڈسٹری میں سینئرز، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی جانب سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف آواز اٹھانے والی اداکارہ علیزے شاہ کی حمایت میں بیان جاری کیا ہے ۔عروہ حسین نے علیزے کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو مضبوط رکھیں اور ان سینئرز کو نظرانداز کریں جو کمزور انا اور منفی رویے رکھتے ہیں۔عروہ نے علیزے شاہ کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں اکیلی نہیں اور ان لوگوں کی منفی باتوں کو دل پر نہ لیں جو ان کا حوصلہ پست کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں