شازیہ منظور نے جان بوجھ کر سٹیج پر گرایا تھا:علیزے شاہ

کراچی (آئی این پی)اداکارہ علیزے شاہ نے ماضی کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر پیش آنے والے واقعے پر لب کشائی کی علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں علیزے شاہ نے بتایا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران ان کا گرنا اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے دانستہ طور پر انہیں بار بار پکڑا اور دھکا دیا، جس سے وہ توازن کھو بیٹھیں۔ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حرکت شازیہ منظور کی عادت ہے اور وہ اس سے قبل جنت مرزا کے ساتھ بھی ایسا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے مزید کہا کہ ایسے رویے کسی کیلئے بھی شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر جب وہ عوامی مقام پر ہوں۔انہوں نے میزبان و اداکارہ جگن کاظم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے نہ صرف واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ علیزے کے گرنے پر مذاق بھی اڑایا، جو غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں