بہو کو بیٹی سمجھتی ہوں، تنگ کرکے بیٹے کی زندگی خراب کیوں کروں:اسما عباس

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ وہ اپنی بہوں سے بیٹیوں جیسا سلوک کرتی ہیں اور کبھی جان بوجھ کر انہیں پریشان نہیں کرتیں، کیونکہ اس سے ان کے بیٹوں کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اسما عباس نے کہا کہ انہیں لڑکیاں گھر میں فارغ بیٹھی ہوئی اچھی نہیں لگتیں، انہیں ہمیشہ مصروف اور کام میں لگے رہنا چاہیے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کی تینوں بہوئیں کام کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں