جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی

کراچی(شوبزڈیسک )معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے ساتھی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ سے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ بطور سینئر فنکار انہوں نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا جس پر انہیں افسوس ہے ۔ انہوں نے وضاحت دی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، تاہم وہ علیزے شاہ کے جذبات مجروح ہونے پر بیحد شرمندہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں