ممبئی (شوبزڈیسک )بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور ارب پتی بزنس مین سنجے کپور کی والدہ رانی کپور نے بیٹے کی پولو میچ کے دوران موت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ سنجے کی موت کو دل کا دورہ کہہ کر غلط لیبل لگایا جارہا ہے ، ان کے بیٹے کی موت کے فوراً بعد ا ان سے بند کمرے میں چند دستاویزات پر بغیر وضاحت دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا جبکہ مجھے میرے اکاؤنٹس تک رسائی سے محروم کردیا گیا ہے اورسب بیٹے کی موت کے صرف ایک ماہ کے اندر ہواہے ۔

