لاہور(سپورٹس ڈیسک)صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مزید ٹیموں کی شمولیت ایشیائی کرکٹ میں اہم ڈویلپمنٹ ہے یہ ایشیاء کپ اپنی بہترین شکل میں ہو گا۔یہ بات ایشیاء کپ کے حوالے سے بیان میں صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ کے یادگار مقابلے دیکھتے شائقین ہمیں یاد دلائیں گے کہ کرکٹ کی طاقت ایک دوسرے کو جوڑتی ہے ۔

