لاہور(این این آئی)سینئر اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ حمائمہ ملک سے طلاق کے بعد فیروز کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا آسان تجربہ نہیں تھا۔ خاص طور پر ابتدا میں دونوں کے درمیان ایک غیر معمولی خاموشی رہی۔ شمعون اور اداکار فیروز خان ڈراما ‘اکھاڑا’ میں ساتھ نظر آئے ، فیروز ، شمعون کی سابقہ بیوی حمائمہ ملک کے بھائی ہیں۔ شمعون نے کہا کہ ایسا نہیں تھا کہ فیروز کا رویہ ان کیساتھ ٹھیک نہیں تھا، مگر وہ ان سے بات کرتے ہوئے ہچکچا رہے تھے ، جو کہ فطری عمل تھا۔

