علیزے شاہ نے جگن کاظم کی معافی کو دل سے قبول کرلیا

لاہور(این این آئی)اداکارہ علیزے شاہ نے سینئر اداکارہ اور میزبان جگن کاظم کی جانب سے پیش کی گئی عوامی معافی کو خوش دلی کے ساتھ سراہا ہے اور اسے دل کو چھو لینے والا قدم قرار دیا ہے ۔ علیزے شاہ نے انسٹاگرام سٹوری میں معافی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آیا کہ جگن کاظم نے ویڈیو بنا کر معافی مانگی، یہ ان کی شرافت اور عظمت کی دلیل ہے ۔انہوں نے نرمی اور خلوص کے ساتھ جواب دیتے ہوئے خود بھی معذرت کی بعد ازاں جگن کاظم نے ان کیلئے نیک خواہشات اور دعائیں بھی بھیجیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں