کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وپارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی صمد خان گورگیج سے بیرک گولڈ کے کنٹری منیجر ضرار جمالی اور پروجیکٹ افسر مسٹر جیمز نے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری صمدگورگیج نئے کنٹری منیجر ضرار جمالی کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مقامی افراد کو پروجیکٹ میں ترجیحی بنیادوں پر نوکریاں دینے علاقے میں تعلیم صحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

