ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی)”ساون آئے ساون جائے،تم کو پکاریں گیت ہمارے “ پاکستانی فلموں کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی 26ویں برسی 4اگست کو منائی جائے گی۔ اخلاق احمد نے اپنے کیریئر کاآغاز 1960ء میں سٹیج پر گلوکاری سے کیا گلوکار اخلاق احمد موسیقی کی دنیا میں ایک عرصے تک طبع آزمائی کرتے لیکن انہیں معروف پاکستانی فلموں ” بندش “ اور ” چاہت “ میں گلوکاری کرنے پر ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ان کے مشہور ترین گانوں میں ”ساون آئے ساون جائے “ اور ” سونا نہ چاندی نہ کوئی محل “ شامل ہیں ان گانوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔اخلاق احمد نے 80سے زائد فلموں میں ایک سو سے زائد گانے گائے جو کہ آج بھی ان کی یاد دلاتے ہیں ان کا مشہور گانا ساون آئے ساون جائے آج بھی موسم خوشگوار ہونے پر ریڈیو پر سنائی دیتا ہے۔اخلاق احمد بلڈ کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار ہو کر 4اگست 1999ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

